24

ملک بھر میں پیاز کی قیمتیں بے قابو ہو گئیں ، قیمت 250 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور(بیوروچیف)ملک بھر میں پیاز کی قیمتیں بے قابو ہوگئیں، اوّل درجے کی پیاز 250روپے کلو تک جا پہنچی۔ضلعی انتظامیہ اشیائے خور و نوش سمیت مختلف اشیاء کے سرکاری نرخ نامے پر عمل کرانے میں ناکام ہو گئی۔ذرائع کے مطابق سرکاری ریٹ لسٹ میں پیاز کے نرخوں میں کمی آئی ہے تاہم بازار میں کمی نہ آ سکی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں پیاز کی قیمت میں کمی نہ آئی، دکانوں پر پیاز درجۂ اوّل 250 روپے فی کلو یا اس سے زائد میں فروخت ہو رہی ہے ۔مرغی کے گوشت کی قیمت 615 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، انڈے فی درجن 400 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔انگور 600 روپے کلو، سیب 400 روپے کلو، کینو 400 روپے درجن فروخت ہو رہے ہیں۔ بکرے کا گوشت 2200 روپے فی کلو اور بیف 1300 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے ۔ ایل پی جی کی سرکاری قیمت 256 روپے کلو مقرر ہے مگر یہ 300 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے ۔دوسری طرف ملک میں پیاز کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے پیاز کی کم از کم برآمدی قیمت 1200 ڈالر فی ٹن کر دی گئی۔وزارت تجارت پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیاز کی کم از کم برآمدی قیمت 750 ڈالر سے بڑھا کر 1200 ڈالر کر دی گئی ہے ۔برآمد کنندگان کو پیاز کی ادائیگی پیشگی لاناہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں