21

ملک حسن ملانہ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

کمالیہ(نامہ نگار) ملک حسن ملانہ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام۔ عشائیہ میں دوست احباب کی شرکت۔ تفصیل کے مطابق معروف تاجر رہنما ملک حسن ملانہ کے اعزاز میں چیف ایگزیکٹو فلیورز ریسٹورنٹ اینڈ کیفے ملک غلام علی وسیر نے عشائیہ کا اہتمام کیا۔ عشائیہ میں دوست احباب نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملک حسن ملانہ نے چیف ایگزیکٹو فلیورز ریسٹورنٹ اینڈ کیفے ملک غلام علی وسیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انسان اپنے اخلاق، عزیزواقاب اور حلقہ احباب سے پہچانا جاتا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے نہ صرف مجھے اپنی اس نعمت سے مالا مال کیا ہوا ہے بلکہ علاقہ میں بہترین عزت و احترام بھی عنایت کیا ہے۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ نہ صرف اپنے عزیزو اقارب اور حلقہ احباب بلکہ علاقہ کے دیگر لوگوں کے بھی کام آسکوں اور اس مقصد کے لئے میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ عوام کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں