43

ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کی لہرلمحہ فکریہ ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ا لائیڈ ہسپتا ل فیصل آباد کے نیور و سر جن پرو فیسر ڈاکٹر ناظر حسین نے کہا کہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں کس ملک کا اسلحہ استعمال ہو ا؟ دہشت گردی میں ملوث لوگ کس ملک کے آلا کار بنے ؟ملک کے اند ر کون سے لو گ اور تنظیمیں ملک دشمنو ں کے ہاتھ میں کھیل رہی ہیں؟ ذمہ داروں کوسخت سے سخت سزادی جائے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی لہر لمحہ فکریہ ہے حکومت کو اس صورت حال کو سنجیدگی سے لیناہوگا لیکن افسوس ہے کہ سیاسی جماعتوں کی بڑھتی ہوئی کشیدگی روزبروزبڑھتی جارہی ہے ان کی دہشت گردی کی روک تھام پر کوئی توجہ نہیںپرو فیسر ڈاکٹر ناظر حسین نے خیبرپختونخواکے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی باشندوں کی گاڑی پر خودکش حملہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی،خودکش حملہ کے نتیجے میں 5چینی باشندے سمیت 6افرادلقمہ اجل بن گئے ۔ پاکستان اورچین کے برادرانہ تعلقات کونقصان پہنچانے میں دشمن کامیاب نہیں ہوسکتا،پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میںغیرملکی ہاتھ بھی ہوسکتاہے واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرکے قوم کے سامنے حقائق لائے جائیں ،۔انہوںنے دہشت گردی خاتمہ کیلئے متفقہ لائحہ عمل اختیارکرنے کیلئے قومی کانفرنس بلاکر تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو سرجوڑکربیٹھنے کی ضرورت پرزوردیااور نیشنل ایکشن پلان پر بھی عمل درآمد کامطالبہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں