55

ملک میں وسائل کی نہیں قیادت کی کمی ہے

فیصل آباد(پ ر) جماعت اسلامی کے راہنماسینیٹرمشتاق احمدخاںنے کہاہے کہ اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود جماعت اسلامی نے عوامی خدمت کی مثالیں قائم کیں، ملک میں وسائل کی نہیں قیادت کی کمی ہے، صرف جماعت اسلامی قوم کو اہل اورایماندار قیادت دے سکتی ہے۔باوا چک میں پی پی 110سے امیدوار انجینئرامجدقیوم پراچہ کے انتخابی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں نام نہاد جمہوری پارٹیوں کے اقتدار اور مارشل لاء کے تجربات ہوئے، مگر یہاں قرآن و سنت کا نظام نافذ نہیں ہوسکا۔ پاکستان میں اسی صورت میں خوشحالی اور امن قائم ہو گا اگر اہل پاکستان اسلامی نظام کے حق میں ووٹ دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں