21

ملک میں گیس کی کمی بڑھنے لگی ‘ تیل کی پیداوار میں اضافہ

اسلام آباد(بیوروچیف)ملک میں تیل کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پر 2.2 فیصد کی نمو جبکہ گیس کی پیداوارمیں 3 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔پاکستان پٹرولیم انفارمیشن سروس اور عا رف حبیب ریسرچ کے اعدادوشمار کے مطابق 31 جنوری کو ختم ہونیوالے ہفتہ کے دوران ملک میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 73083 بیرل ر یکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 2.2 فیصد زیادہ ہے ۔رپورٹ کے مطابق 31 جنو ر ی کوختم ہونیوالے ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3312ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ ہفتے کے مقابلہ میں 3 فیصد کم ہے ۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی تیل کی اوسط یومیہ پیداوار34420بیرل جبکہ گیس کی 763 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔پیوستہ ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی تیل کی اوسط یومیہ پیداور34087بیرل جبکہ گیس کی اوسط یومیہ پیداوار741ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی ۔ اسی طرح گزشتہ ہفتے میں پی پی ایل کی خام تیل کی ا وسط یومیہ پیداوار12878بیرل ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں