فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) منصور آبادکے علاقہ یونین کونسل 43ملک پور قبرستان کے قریب نامعلوم چوروں کا گروہ مزید 2آہنی کنٹینرلے اڑا، قانونی کارروائی کروانے والے منظورپارک کے رہائشی ندیم نے بتایا کہ 31دسمبر کی شب دوکنٹینرچوری ہوئے تھے اور 10جنوری 2024ء کو فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے یوسی 43ملک پورقبرستان کے قریب پڑے مزید 2کنٹینربھی چور لے گئے۔
