26

ملک پور میں پرانی دشمنی پر نوجوان قتل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تھانہ منصورآباد کے علاقے ملک پور میں پرانی دشمنی پر 30سالہ نوجوان قتل’جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ‘دوسرا فرار ہوگیا’تفصیل کے مطابق ملک پورکے رہائشی30سالہ قیصرولد رمضان کی دشمنی چلی آرہی تھی جوآج صبح موٹرسائیکل پرگھرسے کام پرجانے کیلئے نکلا تو شوگرموڑشیخوپورہ روڈ پر ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی’زخمی ہونے کے باوجود 30سالہ قیصر نے جوابی فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک ملزم 28سالہ احمد ولد اشفاق سکنہ ساہیانوالہ زخمی جبکہ دوسرا ملزم فرارہوگیا’دونوں کوہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پرقیصر ولد رمضان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا جبکہ ملزم احمد ولد اشفاق ہسپتال میں زیرعلاج ہے’پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی اورفرارہونے والے ملزم کی تلاش بھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں