28

ملک کوتباہی سے بچانے کیلئے ڈیموں کی تعمیر کی جائے

فیصل آباد(پ ر) انجمن تاجران فیصل آباد فیڈریشن اور آٹو پارٹس ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر رانا تجمل وحید ‘سینئر نائب صدر چوہدری محمد اشرف ‘جنرل سیکرٹری شاہد احمد وہرہ ‘حاجی ظہیر احمد ‘میاں سہیل رفیع ‘حاجی اعجاز حسن ‘چوہدری اقبال وزیر ‘میاں خالد محمود اور شیخ محمدطارق نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافے سے مستقبل میں ملک کو تبا ہی سے بچانے کا واحد حل ڈیموں کی تعمیر ہے، پیداواری سرگرمیاں بلا تعطل جاری رکھنے کیلئے فوری طور پر ایف اے سی ، فکسڈ چارجز اور بجلی نرخوں میںاضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے انہوں نے مزید کہا بار بار اور فوری طورپر بجلی کے ریٹ بڑھار دیئے جاتے ہیں جس پر سپریم کورٹ آف پاکستان کو فوری طور پر ایکشن لینا چا ہے اور حکومت کے ان اقدام بارے پوچھا جائے انہوں نے کہا کہ پاور لوم مالکان 55 روپے فی یونٹ بجلی بلز وصول کرنے سے انکار کر چکے ہیں کیونکہ انڈسٹری کیلئے مہنگی ترین بجلی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کئے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں