فیصل آباد(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن مرکزی کونسل کے ممبر سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی کرنے کی نام نہاد قرار داد سینیٹ میں موجود کسی جماعت کی نمائندگی نہیں کرتی اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ سو ارکان کے ایوان بالا میں 8 ،7 سینیٹر کی رائے کو ایوان بالا کی رائے قرار نہیں دیا جا سکتا ، 8 فروری کیلئے انتخابات کا ماحول بن چکا ہے قرارداد سے نگران حکومت اور دیگر سیاسی جماعتوں کا کوئی تعلق نہیں انہوں نے مزید کہ (ن) لیگ خیالی یا جذباتی منشور پیش کرنے کی بجائے قاتل محمل منشور مرتب کرے گی جس پر بر سر اقتدار آ کر فوری عملدرآمد کیا جائے گا مسلم لیگ (ن) اللہ کے فضل و کرم سے بھاری اکثریت سے انتخابات جیتے گی۔
