40

ملک کو سیاسی بحران سے نکالیں گے

لاہور(بیوروچیف) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب پر کبھی کوئی شوباز مسلط کیا جاتا تو کبھی وسیم اکرم پلس مسلط کیا جاتا ہے، ہم پاکستان کو ان نالائقوں کے حوالے نہیں کر سکتے، اقتدار میں آنے کے بعد 17 وزارتیں اور اشرافیہ کو دی جانیوالی سبسڈی بند کر کے ہونے والی بچت کو عوام پر خرچ کریں گے، نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن، ملک کو سیاسی بحران سے نکالیں گے ،دہشت گرد ملک میں سر اٹھا رہے ہیں ان کا سر میں خود کاٹوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں انتخابی مہم کے سلسلے میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ‘ہم پر طنز کرتے ہیں آپ کی تعداد کم ہے، آپ لاہور کیوں آئے ہیں، ان کو سمجھائیں کہ لاہور میرا بھی شہر ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں