22

ملک کوIMFنے چلانا ہے توحکمران اقتدارچھوڑ دیں

فیصل آباد (پ ر)پاکستان تحر یک انصاف این اے 108 کے ر ہنما میاں نبیل ارشد نے کہا ہے کہ اگر ملک کو آئی ایم ایف نے چلانا ہے تو نااہل حکمران اقتدار چھوڑ دیں ۔مو جو دہ پی ڈی ایم ٹولے نے پاکستان کی آ زادی ‘ سالمیت اور معیشت کو مکمل طور پر آ ئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے ۔بجلی گیس پٹرول ڈیزل اور زرعی اجنا س سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتو ںمیں بے تحاشا اضافہ ہونے کی وجہ سے عوام بھوک سے مررہے ہیں ۔ اس مہنگائی کا ایک نہ رکنے والا طوفان عوام کو تیزی سے نگل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 170 ارب کے ٹیکسز ‘ منی بجٹ کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج ہے۔ شہباز شریف عوام کو ریلیف دینے لئے اپنے کپڑے بیچنے کی بات کرتے تھے آج پورا ملک آئی ایم ایف کو بیچنے پر تل گئے ہیں ۔ تجربہ کار حکومت کا نعرہ لگا کر آنے والوں نے عوام کو خون کے آنسو رلادیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں