سرگودھا (بیوروچیف) ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے ذمہ دار حکمران ہیں جنہوں نے اقتدار میں آنے سے قبل وعدے اور دعوے کئے جس پر عملدرآمد نہ ہوا ہے عوام کو شہباز شریف سے بہت سی توقعات وابستہ تھی لیکن اب عوام کا اعتماد حکمرانوں سے اٹھ چکا ہے اب تو عوام کہہ ر ہے ہیں کہ پرانے پاکستان میں ذلالت مقدر بن گئی ہے ن خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ ا ین اے 82رائو طاہر مشرف نے کیا انہوں نے کہا کہ جس طرح کی صورتحال اب ملک میں چل رہی ہے اتنی کرپشن کبھی بھی نہ ہوئی ہے کیونکہ اب تو ہر محکمہ کے ملازمین دھڑلے سے رشوت لینا اپنا حق سمجھتے ہیں جو حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے رائو طاہر مشرف نے کہا کہ شہباز شریف کو چا ہیئے کہ وہ اس طرف توجہ دیں اور ایسے لوگوں کیخلا ف کاروائی عمل میں لانے کیلئے اقدامات کریں۔
39