88

ملک کے بڑے شہروں میں 85کروڑ جعلی سگریٹ فروخت ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(بیوروچیف) جعلی سگریٹس کی فروخت سے حکومت کو5ارب70کروڑ کا نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔ملک میں مختلف برانڈز کے جعلی سگریٹس کی فروخت سے قومی خزانے کو سالانہ5ارب 70کروڑ روپے کے نقصان کا انکشاف ہوا جبکہ نجی ٹوبیکو کمپنی نے حکومت سے غیر قانونی سگریٹس کی فروخت پر قابو پانے کیلیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر موثر عمل در آمد کا مطالبہ کر دیا۔اس حوالے سے نجی ٹوبیکو کمپنی پی ٹی سی کے سینئر افسر طارق قاسم نے دیگر نمائندوں کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں تمباکو انڈسٹری کو درپیش مسائل اورحکومت کی جانب سے قوانین کے عدم نفاذ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی سگریٹس کی فروخت پر قابو پانے کیلیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں