گوجرہ(نامہ نگار)حکومت عوام کوریلیف دینے اور مہنگائی کنٹرول کر نے میں ناکام ہو گئی۔ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ۔آٹا چینی ،دال ،گھی اور سبزیاں عوام کی دسترس سے باہر ہو چکی ہیں۔آٹا بحران سے غریبوں کے گھروں میںفاقوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیںجبکہ سیاست دان صرف اورصرف حکومتیں گرانے اور بچانے میںمصروف ہیں۔حکمرانوں سے خیر کی توقع نہیں ہے۔ملک وقوم کی خوشحالی اور مسائل کاواحدحل جماعت اسلامی ہے۔ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی گوجرہ کے زیر اہتمام جامع مسجد شہداء جھنگ روڈ سے مہنگائی کے خلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 105،صوبائی حلقہ119 جاوید اقبال خان شیروانی اورضلع امیرحافظ فرحان اللہ ودیگررہنمائوں نے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔
42