30

منافع خوروں ‘ ذخیرہ اندوزوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی)ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب خان کی ہدایت پر کڑی خیسور پولیس نے کھاد کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ٹرک سے600گٹو یوریا کھاد برآمد کرلی ‘ کڑی خیسور پولیس نے یوریا کھاد کے گٹو برآمد کرکے ٹرک ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کڑی خیسور پولیس نے زیر قیادت ڈی ایس پی پہاڑپور سرکل محمد عمران کنڈی نے کاروائی کرتے ہوئے چشمہ چیک پوسٹ پر ایک ٹرک نمبرZ-4488 پشاور، کو چیکنگ کی غرض سے روکا ‘ چیکنگ کرنے پر ٹرک میں موجود 600گٹو یوریا کھاد برآمد ہوئے جن کی انوائیس (کاغذات)درست نہ ہونے پر کڑی خیسور پولیس نے سامان بمعہ ٹرک کو قبضہ پولیس کرکے حسب ضابطہ محکمہ زراعت کے حوالے کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں