کمالیہ (نامہ نگار) منشیات کی خریدو فروخت کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات درج۔ تفصیل کے مطابق اے ایس آئی محمد شفیق نے مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے سٹاپ نمبر محسن شہزاد سے 20 لیٹر دیسی شراب ،محلہ اسلام نگرسے محمد ریحا ن سے 22لیٹر دیسی شراب اور منڈی موڑ پر محمد الیاس سے 24 لیٹر دیسی شراب برائے نوش و فروش برآمد کی جس پر پولیس کی مدعیت میں تینو ں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔
