ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی)تھانہ یارک کی حدودگائوں کالی وانڈہ میں جعفر علی نامی رہائشی کو قتل کرنیوالا علاقہ کا مشہور منشیات فروش ڈیلر و علاقہ میں دہشت کی علامت ملزم نور اسلم پولیس کے پہنچنے پر پولیس پر اندھادھند فائرنگ کرنے کے دوران ڈی ایس پی صدر حافظ محمد عدنان کی قیادت میں پولیس نفری کی جوابی فائرنگ کے دوران مارا گیا ‘ اہل علاقہ کا منشیات ڈیلر کے مارے جانے پر خوشی کا اظہار ‘پولیس کے حق میں نعرہ بازی ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدود گائوں کالی وانڈہ میں مشہور منشیات فروش ڈیلر و علاقہ میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے ملزم نور اسلم نے گائوں کے رہائشی جعفر علی نامی شخص کو قتل کیا ‘ واقعہ کی اطلاع پر ضلعی پولیس سربراہ محمد شعیب خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر حافظ محمد عدنان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ یارک صابر حسین بلوچ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے گھر میں موجود منشیات ڈیلر و قاتل نور اسلم کو گرفتاری دینے کو کہا لیکن ملزم نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کردی
32