فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد اظفرخان نے تھانہ ڈجکوٹ کے منشیات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 5سال قید 25ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرم کو مزید 6ماہ قید سخت بھگتنا ہوگی۔استغاثہ کے مطابق ڈجکوٹ پولیس نے گزشتہ برس مجرم علی حسن کوگرفتارکرکے اسکے قبضہ سے ڈیڑھ کلو کے لگ بھگ منشیات برآمد کی تھیں اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے چالان مکمل کرکے عدالت بھجوایا توفاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مجرم علی حسن کومذکورہ بالا قید وجرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔
34