39

منشیات کے خاتمے کیلئے آگاہی تقریبات منعقد کرنیکی ضرورت ہے

فیصل آباد( پ ر)فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے قائم مقام صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کیلئے مسلسل اور وسیع پیمانے پر آگاہی کی تقریبات منعقد کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ انسداد منشیات اور آرٹ اینڈ کلچر بارے قائمہ کمیٹیوں کے پہلے تعارفی مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کا زہر تیزی سے نئی نسل میں پھیل رہا ہے جس پر قابو پانے کیلئے اس قائمہ کمیٹی کو انتہائی متحرک اور فعال کردار ادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے کسی ایک گروپ کو ٹارگٹ کرنے کی بجائے پورے معاشرے پر توجہ دی جائے جبکہ طلبہ کی آگاہی کیلئے انسداد منشیات کو سلیبس کا بھی حصہ بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں