43

منڈی صادق گنج سے منچن آباد میں روڈ بری طرح تباہ ‘ حادثات ہونا معمول

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)مین روڈ ایک بار پھر رپئیر کی بجائے مٹی سے بھرا جانے لگا’ جا بجا ٹوٹ پھوٹ گڑھے کنارے تباہ گزشتہ سال بھی ہائی وے ملازمین نے مٹی سے ڈال کر روڈ رپئیر کیا تھا’ منڈی صادق گنج سے منچن آباد مین روڈ کو ایک بار پھر سے مٹی سے بھرا جانے لگا مین روڈ پوری طرح تباہ و برباد ہو چکا ہے جگہ جگہ سے اکھڑی ہوئی سڑک پر گڑھے پڑ چکے ہیں مین روڈ کے کنارے جگہ جگہ سے ٹوٹے ہوئے ہی مین روڈ کی تباہ حالی کے باعت آئے روز حادثات ہو رہے ہیں جس میں متعدد شہری جاں گنوا چکے ہیں گزشتہ سال بھی روڈ پر موجود گڑھوں کو رئیپر کرنے کی بجائے ہائی وے کے ملازمین نے سڑک میں موجود گڑھوں کو مٹی سے بھر دیا تھا جس کی وجہ روڈ کی حالت مزید خراب ہو گئی روڈ پر موجود گڑھوں سے بچنے کے لئے بڑی تعداد میں موٹر سائیکل سوار حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں اب ایک بار پھر گزشتہ سال کی طرح ان گڑھوں کو مٹی سے بھرنا شروع کر دیا ہے نم مٹی پر مسلسل پڑنے والی نمی سے گارے کی صورت اختیار کرنے سے مزید خطرناک ہو جاتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں