61

منڈی صادق گنج میں ریلوے کا کروڑوں روپے کا لوہا چوری

منڈی صادق گنج (نامہ نگار) ریلوے کا کروڑوں روپے کا لوہا چوری۔ مقامی ملازمین کا حمایت یافتہ گروہ ایک پھاٹک سگنل ٹاور اور ایک کلو میٹر ریلوے لائن کاٹ کر لے گئے، ریلوے کے لوہے کی چوری کا سلسلہ عرصہ درا ز سے جاری تھا لیکن اب منڈی صادق گنج تا ہرن والا پھاٹک تک چوروں کے گروہ نے ریلوے کی سب سے بڑی چوری کر کے ریکارڈ قائم کر دیا 5 کلو میٹر کے ایریا میں چوروں نے گیس کٹر کی مدد سے ہرن والا پھاٹک مکمل بیر والا کے قریب سے ایک کلو میٹر ریلوے لائن اور منڈی صادق گنج ریسٹ ہاس کے سامنے ریلوے سگنل ٹاور مکمل کاٹ کر چوری کر کے لے گئے ریلوے کے لوہے کی چوری میں ملوث ایک باقاعدہ گروہ جسے مقاامی ملازمین کی سرپرستی پوری طرح حاصل ہے سالوں سے لویا چوری کی وارداتیں مسلسل کر رہا ہے جسکی متعدد بار نشاندہی بھی کی گئی لیکن ریلوے افسران بہاول نگر نے کوئی کاروائی نہ کی ایک ماہ قبل بھی ریلوے کے کئی من ریلوے لوہا چوروں کو لے جاتے مقامی افراد نے پکڑا لیکن مقامی ملازمین نے کاروائی کی بجائے انہیں تحفظ فراہم کیا اس بڑی واردات کے بعد بھی تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ عوامی و سما جی حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈی ایس ریلوے ملتان اور چئیرمن ر یلوے پاکستان اس پر فوری طور پر کاروائی عمل میں لائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں