منڈی صادق گنج (نامہ نگار)زرعی زمینوں کو رہائشی و کمرشل پلاٹوں میں بدلنے کا سلسلہ جاری’ محکمہ مال کے عملے اور افسران کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا جا چکا سلسلہ تا حال جاری’شہر کے گردونواح میں موجود زرعی زمینوں کو رہائشی اور کمرشل پلاٹوں میں تبدیل کئے جانے کا سلسلہ بڑی تیزی سے جاری ہے حکومت پنجاب کی جانب سے پابندی کے باوجود لینڈ مافیا اور محکمہ مال کے اہلکاران اور افسران غیرقانونی طور پر زرعی زمینوں کو پلاٹس میں تبدیل کر کے نا صرف اس پابندی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں بلکہ ان کے پلاٹس کے رہائشی اور کمرشل انتقالات کی بجائے زرعی زمین کے انتقالات کو آگے منتقل کر کے قومی خزانے میں جمع ہونے والی فیسسز کی مد میں بھی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا چکے ہیں زرعی حیثیت کے حامل رقبوں کے جعلسازی سے ہونے والے انتقالات کے بعد متعدد مقامات پر رہائشی مکانات اور کمرشل مارکیٹیں تک تعمیر ہو چکی ہیں محکمہ مال کے اہلکاران اور افسران اپنی رشوت کی خاطر اس جعلسازی میں بھرپور سہولت کاری کر رہے ہیں محمد جاوید علی رضا عبدالحمید جٹ محمد افضل سمیت دیگر شہریوں کا کہنا ہے کہ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاول پور ریونیو ریکارڈ قبضے میں لے کر تحقیقات کرواتے ہوئے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے ولے محکمہ مال کے اہلکاران اور افسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں۔
36