20

منڈی صادق گنج میں ماہ صیام سے قبل ناجائز منافع خوری عروج پر

منڈی صادق گنج (نامہ نگار)ماہ صیام سے قبل ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری عروج پر ‘ انتظامیہ کی کمزوری گرفت کے باعث ذخیرہ ا ند وز اور ناجائز منافع خور کھلے عام من مانیاں کرنے لگے’ ماہ صیام کے آغاز سے قبل سے مہنگائی کے طو فان نے شہریوں کی زندگی پر گہرے گہری اثرات مرتب کر رکھے ہیں اشیائے خوردونوش اور ضرور یا ت زندگی کی دیگر اشیا کے نرخ بلند تر سطح پر جا پہنچے ہیں مہنگائی کیبڑھنے کا یہ سلسلہ تاحال جا ر ی ہے اور اس کے رکنے کے امکانات بھی نظر نہیں آ رہے مہنگائی کے ساتھ ساتھ ماہ صیام کی آمد سے قبل ہی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری نے بھی زور پکڑ لیا ہے ذخیرہ اندوزوں نے ماہ صیام میں اپنی مرضی کے ریٹ حاصل کرنے کے لئے اشیائے خوردونوش کا بڑے پیمانے پر ذخیرہ کرنے کا عمل تیزی سے جاری رکھا ہوا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں