26

منڈی صادق گنج میں مہنگائی عروج پر ‘ انتظامیہ تماشائی ‘ صارفین پریشان

منڈی صادق گنج (نامہ نگار)مہنگائی کے کاری وار جاری’ عوام کا گزر بسر کرنا بھی محال بیروزگاری کا عفریت بھی پھیلنے لگا اداروں کی کاروائیاں بھی غیر موثر’ ہر گزرتے روز کے ساتھ مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے عام آدمی کے ساتھ ساتھ متوسط طبقہ بھی اس بڑھتی ہوئی مہنگائی سے شدید متاثر ہونے لگا ہے شہریوں کی قوت خرید بالکل ختم ہو چکی ہے شہریوں کے لئے ضروریات زندگی کا حصول مشکل سے مشکل ترین ہو گیا ہے جس نے شہریوں کی اکثریت کو ذہنی امراض کا شکار کر دیا ہے صنعتیں بند ہونے سے عام آدمی روزگار سے بھی محروم ہوتا جا رہا ہے حکمران اور ریاستی ادارے عام آدمی کو ریلیف پہنچانے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں مختلف مافیاز نے اداروں کو بیبس کر کے اپنی اجارہ داری قائم کر لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں