منڈی صادق گنج (نامہ نگار) لاکھوں روپے مالیت کبوتر چوری۔ موضع تجانہ مانڈل میں محمد افضل جوئیہ کے دو لاکھ روپے مالیت کے 50 کے قریب قیمتی کبوتر گزشتہ رات نامعلوم چور دوکان کے تالے توڑ کر لے گئے جبکہ دوکان میں کبوتروں کے خوراک کے لئے موجود تقریبا 20 ہزار کی مختلف اجناس بھی چور اٹھا کر لے گئے اور جاتے ہوئے دوکان سے سڑک کے درمیان موجود کچی جگہ سے اپنے پیروں کے نشان بھی صاف کر گئے محمد افضل نے نامعلوم چوروں کے خلاف تھانہ منڈی صادق گنج میں درخواست جمع کروا دی۔
