24

منڈی صادق گنج میں کالے شاپروں کی فروخت

منڈی صادق گنج (نامہ نگار) سفید شاپر مہنگے سیاہ شاپر کی فروخت عام، انسانی صحت کے لئے مضر اور سخت پابندی کے باوجود پھل سبزیاں گوشت اور کھانے پینے کی اشیا کے لئے دوکانداروں نے سیاہ شاپر کا استعمال کھلے عام شروع کر دیا ہے دوکانداروں کے مطابق منظور شدہ سفید شاپر کا ریٹ چار سو روپے فی کلو کے قریب تھا جو اچانک بڑھ کر آٹھ سو روپے فی کلو تک جا پہچا جس کی وجہ اسے خرید کر استعمال کرنا مشکل ہو گیا جبکہ سیاہ شاپر ساڑھے تین سو روپے فی کلو میں مل رہا ہے جس کی وجہ سے اس کا ستعمال عام ہونے لگا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں