30

منڈی صادق گنج میں گیس کی غیر قانونی ریفلنگ ‘ شہریوں کی زندگیوں کوخطرہ

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)شہری آبادیو ں میں گیس کی ری فیلنگ کا خطرناک دھندہ کھلے عام جاری’دوکانوں اور گوداموں میں گیس سے بھرے ناقص اور غیر معیاری سینکڑوں سلنڈر موجو د’منڈی صادق گنج میکلوڈ گنج اور منچن آباد میں کھلی گیس کی مین روڈز مارکیٹوں کے ساتھ ساتھ گلی محلوں میں آبادی کے عین وسط میں بھی کھلے عام ری فیلنگ کی جا رہی ہے گیس کی اس طرح کھلے آبادی کے درمیان میں کھلے عام ری فیلنگ سے شہریوں کی زندگیاں ہر وقت خطرے میں ہوتی ہیں گیس ری فیلنگ کی ان دوکانوں اور شہروں میں مختلف جگوں پر موجود گوداموں میں ہمہ وقت سینکڑوں کی تعداد میں اوگرا سے غیر منظور شدہ اور ناقص سلنڈر گیس سے بھرے موجود رہتے ہیں جو کسی بھی حادثے کی صورت میں بڑی تباہی کا سبب بن سکتے ہیں محکمہ سول ڈیفنس کے افسران اور ا ہلکا رانکے علم میں ہونے کے باوجود وہ دانستہ آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں ان کے وزٹ کاروائی کی بجائے ا پنا حصہ لینے کیلئے ہوتے ہیں محمد جاوید عبدالرزاق اور غفار عباسی کا کہنا ہے کہ اسی نا اہلی کے سبب ماضی میں ہونے والے حادثات میں جانی نقصان بھی ہوچکے ہیں پھر بھی موثر اقدامات کرنے سے گریز کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں