22

منڈی صادق گنج کے آر ایچ سی کے اندر صفائی کے بد تر انتظامات

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)آر ایچ سی کے اندر صفائی کے بدتر انتظامات’ صفائی کے لئے سرکاری طور پر آنے والا مخصوص جراثیم کش کیمیکل مہینوں سے استعمال نہیں ہوا ہسپتال سے بھی غائب’ رورل ہیلتھ کمپلیکس منڈی صادق گنج کے اندر صفائی کے انتظامات بد ترین ہیں مریضوں کے لئے بنائے گئے وارڈ ایمرجنسی روم سٹاف روم ڈاکٹرز روم اور گیلریوں میں بھی فرش کے اوپر مٹی کی تہہ جمی ہوئی ہے صفائی کے لئے صرف صرف جھاڑو کا استعمال کیا جاتا ہے وہ بھی علی الصبح دی جاتی ہے اسکے بعد دن بھر جھاڑو بھی نہیں دی جاتی آر ایچ سی میں صفائی کے لئے آنے والا جراثیم کش کیمیکل کے استعمال کے کئی ماہ تک کے شواہد نہیں ملتے ذرائع کے مطابق صفائی کے لئے آنے والا جراثیم کش کیمیکل ہسپتال آتے ہی غائب کر دیا جاتا ہے اور اس کا استعمال شہر میں موجود سرکاری ڈاکٹرز کے نجی کلینکس اور میٹرنٹی ہومز پر کیا جاتا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال سرکاری علاجگاہ ہے اسے جراثیم سے پاک ہونا چاہئے وہ ہی جراثیم کی آماجگاہ بن چکا ہے یہاں بیماریوں کے علاج کے لئے آنے والے عام شہری مزید امراض اپنے ساتھ لے کر جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں