منڈی صادق گنج (نامہ نگار) علاج کی غرض سے بہاولپور جانے والی شہری کی کار چوری، مقدمے کے اندراج کے لئے 50 ہزار لئے گئے 20 روز بعد بھی کار کا سراغ نہ مل سکا۔ منڈی صادق گنج کے نواحی گاں چکوکا کا رہائشی محمد اجمل اپنی عزیزہ کو علاج کی غرض سے بہاول پور لے کر گیا جہاں اس نے اپنی کار ٹیوٹا کرولا رجسٹریشن نمبر AXL-12-571 مالیتی 25 لاکھ روپے عوامی کالونی بہاول پور میں اپنے ایک عزیز کے گھر کے باہر کھڑی کی جہاں سے کار کو نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے کار کی چوری کا مقدمہ نمبر 157/23 تھانہ بغداد الجدید بہاول پور میں درج کیا گیا محمد اجمل کا کہنا ہے کہ20روز گزر جانے کے بعد بھی پولیس کار کا سراغ لگانے میں ناکام ہے ڈی پی او بہاول پور اور آر پی او بہاول پور سے میری اپیل ہے کہ میری قیمتی کار چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور میری کار برآمد کی جائے۔
33