منڈی صادق گنج (نامہ نگار) سال 2022 عوام مافیاز کے رحم و کرم پر رہے، حکومت کے ساتھ ساتھ مختلف مافیاز نے مصنوعی مہنگائی نافذ کئے رکھی تمام ادارے مافیاز کے سامنے بے بس رہے۔ سال 2022 میں عوام کے لئے سب سے بڑا مہنگائی کا ریا جس نے ہر طبقے کے ساتھ ساتھ عام شہری کی زندگی کو بھی بری طرح متاثر کیا مہنگائی کا یہ عفریت اقتدار کی منتقلی کے بعد بھی پروان چڑھتا رہا اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے اشیائے خوردونوش سے لے کر زراعت پٹرولیم آٹوز تک ایک عام شہری کی ضرورت کی ہر شے اس کی پہنچ سے دور ہوئی جہاں سیاستدان سال بھر میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوئی پالیسی نہ بنا سکے وہیں سرکاری ادارے ان بے لگام مافیاز کے سامنے بے بس نظر آئے۔
40