71

منہاج القرآن ویمن لیگ نے ہمیشہ کلیدی کردارادا کیا

فیصل آباد(پ ر)منہاج القرآن ویمن لیگ کے36 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ضلعی صدرفرحت دلبر اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ سیدہ کائنات کی باندیوں کا عظیم انقلابی قافلہ ہے جو خواتین کی دینی ،اخلاقی اورروحانی تربیت کے ساتھ ان میں انقلابی فکر بیدار کررہی ہے۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے دنیا بھر میں خواتین کو ایک عظیم مقصد کیلئے منظم کرنے کی خاطر منہاج القرآن ویمن لیگ کا پلیٹ فارم مہیا کیا۔اس مصطفوی قافلے میں شامل خواتین نے ثابت کیا کہ جب بھی دین مصطفوی کو قربانیوں کی ضرورت پڑے گی ہماری مائیں اوربہنیں ہراول دستہ بن کر صف اول میں نظر آئیں گی۔تقریب میں ناظمہ فرخندہ فیاض،ناظمہ مالیات فریدہ علی اکبر، ناظمہ دعوت ثنا دلبر اعوان ،سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر تحریم دلبر اعوان اوردیگرنے شرکت کی۔انہوںنے کہاکہ جب ماڈل ٹائون میں وقت کے یزیدوں نے کربلا برپا کرنے کی کوشش کی تو سیدہ زیب کی باندیاں سیسہ پلائی دیوار بن گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں