36

منہاج القرآن کی جدوجہد ترویج علم ، کردار سازی ، اہتمام تربیت کیلئے ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چک نمبر 196 ر۔ ب شرقی ڈرائی پورٹ روڈ فیصل آباد میں منہاج القران اسلامک سنٹرو زینب مسجدکا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔تقریب کی صدارت صدرمنہاج القران علما کونسل سید شفاعت رسول شاہ نے کی اورمہمان خصوصی صدر منہاج ویلفیئر فائونڈیشن سنٹرل پنجاب حاجی محمد امین القادری تھے۔اس موقع پرضلعی ناظم TMQخالدمصطفوی ایڈووکیٹ،صدرPATمیاں کاشف محمود ، رانا رب نوازانجم،چوہدری سہیل شوکت،سیدحمایت رسول شاہ،سہیل مقصود،ماسٹر محمدصدیق،غلام محمد قادری، ڈاکٹر سلطان محمود،میاں محمد فیاض، میاں ساجد حسین ، ماجد صدیق موجودتھے۔تقریب سے حاجی محمد امین القادری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان میں تعلیم و تربیت کا ایک مربوط نظام قائم کیا ہے، منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں میں سستی اور معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمتِ دین میں نوجوانوںکی تعلیم و تربیت کو مرکزیت حاصل ہے، پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لئے نوجوانوں پر اعلی تعلیم کے دروازے کھولنا ہوں گے۔خالدمصطفوی ایڈووکیٹ نے کہاکہ منہاج القرآن کی جدوجہد ترویج علم، کردار سازی،اہتمام تربیت کے لیے ہے۔ معاشرے کی اصلاح اور تعلیم و تربیت کے لئے ملک بھر میں مراکز علم قائم کیے جارہے ہیں۔ مراکز علم کے قیام کا مقصد معاشرے میں باہمی اخوت و بھائی چارہ اور امن و سلامتی کا فروغ ہے۔ تحریک منہاج القرآن کی جدوجہد تنگ نظری، انتہا پسندی اور متشدد رویوں کے خاتمے کے لئے ہے۔چک نمبر 196ر ب شرقی منہاج القران اسلامک سنٹرو زینب مسجدکایہاں کے عوام کے لئے ایک تحفہ ہے۔حاجی محمدامین القادری نے ماسٹرمحمدصدیق کو بطور خاص مبارکباد دی کہ انہوں نے اسلامک سنٹرو زینب مسجدکے لئے14کنال اراضی عطیہ کی۔اللہ تعالی اس پروجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچائے ۔آمین اور ماسٹر حاجی محمد صدیق صاحب اور ان کی پوری فیملی کو اس کار خیر کا عظیم اجر عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں