سرگودھا (بیورو چیف) پاکستان کے حالات کو اشرافیہ نے قیامت صغریٰ کے منظر میں تبدیل کردیا ہے جہاں پر ہر شخص افراتفری کا شکار ہے اور ہر کوئی اپنی اور اپنے بچوں کی روز مرہ ضروریات پوری کرنے کیلئے جائز و ناجائز طریقہ سے کمانے کی کوشش میں لگا ہے موجودہ حالات نے حرام و حلال کی تمیز ہی ختم کردی ہے ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حاجی چوہدری محمد اقبال (مرچوں والے) نے کیا۔
