فیصل آباد(سٹاف رپورٹر )سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدرمیاں عبدالمنان نے کہاہے کہ موجودہ حالات سیاست سے زیادہ ریاست کوبچانے کی ضرورت ہے جبکہ عمران خان اپنے خلاف کیسزمیں خود کوبچانے میں مصروف ہیں اُنہیں ر یاست سے کوئی دلچسپی نہیں۔معاشی بحران سے نکالنے کیلئے موجودہ حکومت عملی اقدامات توکررہی ہے تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرزاتفاق رائے سے فیصلے کریں تاکہ ملک کااستحکام ممکن ہوسکے۔اُن کاکہنا تھاکہ معاشی طورپرپاکستان جس مشکلات کاشکارہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔
64