21

موجودہ حکمران ہر محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف این اے 108 کے رہنما میاں نبیل ارشد نے کہا ہے کہ اگر ملک کو آئی ایم ایف نے چلانا ہے تو نااہل حکمران اقتدار چھوڑ دیں ۔موجودہ پی ڈی ایم ٹولے نے پاکستان کی آزادی ‘ سالمیت اور معیشت کو مکمل طور پر آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے ۔ بجلی گیس پٹرول ڈیزل اور زرعی اجناس سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوںمیں بے تحاشا اضافہ ہونے کی وجہ سے عوام بھوک سے مررہے ہیں ۔ اس مہنگائی کا ایک نہ رکنے والا طوفان عوام کو تیزی سے نگل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 170 ارب کے ٹیکسز ‘ منی بجٹ کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج ہے۔ شہباز شریف عوام کو ریلیف دینے لئے اپنے کپڑے بیچنے کی بات کرتے تھے آج پورا ملک آئی ایم ایف کو بیچنے پر تل گئے ہیں ۔ تجربہ کار حکومت کا نعرہ لگا کر آنے والوں نے عوام کو خون کے آنسو رلادیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں