30

موجودہ سیاسی نظام ملکی مسائل کے حل میں ناکام ہے

فیصل آباد(پ ر)انجمن تاجران فیصل آباد فیڈریشن اور آٹو پارٹس ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر رانا تجمل وحید ‘سینئر نائب صدر چوہدری محمد اشرف ‘جنرل سیکرٹری شاہد احمد وہرہ ‘حاجی ظہیر احمد ‘میاں سہیل رفیع ‘حاجی اعجاز حسن ‘چوہدری اقبال وزیر ‘میاں خالد محمود اور شیخ محمدطارق نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی نظام ملکی مسائل کے حل میں ناکام ہے آج ملک کی سیاست نفرت اوردشمنی میں تبدیل ہوچکی ہے آ ج ایوان مفلوج ہے کہ جہاں پر عوام کی بات ہونی چاہئے لہٰذا سیاست دانوں کو اس نظام کو جگانا چاہیے انہوں نے کہا کہ فاٹا کے انضمام کو پانچ سال ہوگئے مگر آج تک ان کے مسائل حل نہیں ہوئے پارلیمان منتخب نمائندگان کا فورم ہے لیکن وہاں مسائل کی بات ہونی چایئے بدقسمتی ہے کہ ملکی معیشت بدحالی کوپہنچ چکی انہوں نے مزید کہا کہ آج کوئی ایسا فورم نہیں جہاں مسائل کا حل نکال سکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں