22

موسلادھار بارش سے گندم اورتربوز کی فصل متاثر

کمالیہ(نامہ نگار) موسلادھار بارش سے گندم اور تربوز کی فصل شدید متاثر ھو گئی ھے گندم کی فصل جو کہ تیاری کے مراحل میں ہے حالیہ بارش سے اس کی پیداوار میں بھی خاصی کمی واقع ھو جائے گی. جبکہ ایسے علاقے جہاں کھیتوں میں بارش کا پانی کھڑا ھو گیا ھے اور گندم کی فصل گر گئی ھے وھاں فصل مکمل طور پر تباہ ہونے کا بھی خدشہ موجود ہے. اسی طرح وسیع رقبہ پر کاشت کی گئی ٹنل فارمنگ کی فصل بھی تیز بارش سے شدید متاثر ھو گئی ھے کیونکہ تربوز کی فصل بھی کچھ عرصہ تیار ھونے والی تھی حالیہ بارشوں سے شدید متاثر ھو گئی ھے. حالیہ بارشوں کے بعد فصلوں کو ہونے والے نقصانات نے کسانوں اور کاشتکاروں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں