9

موسمیاتی تبدیلیاں،زرعی اور ماہی پروری کے شعبے بری طرح متاثر

لاہور(بیورو چیف) ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی نئی رپورٹ نے موسماتی تبدیلوں کے اثرات کے حوالے سے پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔رپورٹ میں موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کو مستقبل میں شدید خطرات لاحق ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان 2070 تک 21فیصد جی ڈی پی میں کمی کا سامنا کر سکتا ہے ، تسلسل برقرار رہنے پر سال 2100 تک کی جی ڈی پی میں 40فیصد سے زائد تک کا نقصان ہو سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ نقصان زراعت کے شعبہ کو پہنچنے کا خطرہ ہے ، موسمیاتی تبدیلوں سے پاکستان کی کیش کراپ بری طرح متاثر ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق2070تک چاول اور مکئی کی پیدوار میں تقریباً 40فیصد تک کمی امکان ہے ،سویا بین 20فیصد اور گندم کی پیداوار میں45فیصد تک کمی ہو سکتی ہے ، مچھلی کے کاروبار سے وابستہ افراد کو 20فیصد پیداواری کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا۔ رپورٹ کے مطابق موسماتی تبدیلیوں کی وجہ سے درختوں کی پیداوار میں 10فیصد تک کمی کا امکان ہے ، بڑھتے ہوے موسم گرما کی وجہ سے بجلی کی کھپت میں 40فیصد تک اضافہ ہوگا ، موسم زیادہ گرم ہونے سے افرادی قوت میں 10 سے 20 فیصد کمی کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں