61

موسم سرما کی تعطیلات بڑھانے کا مطالبہ

سرگودھا (بیورو چیف) شدید نزلہ’ زکام اور کھانسی کیساتھ ساتھ سردی سے بڑی تعداد میں چھوٹے بچے متاثر ہورہے ہیں جس کی بنیاد پر عوام نے حکومت سے موسم سرما کی تعطیلات مزید ایک ہفتہ کیلئے بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولتوں کا فقدان’ بجلی کی مسلسل بندش کی وجہ سے بچوں کا سکولوں میں آنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے بچوں میں نمونیا کی شکایات بڑھ سکتی ہیں اس لئے فوری طور پر ایک ہفتہ کی تعطیلات میں اضافہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں