23

مولانا سردار احمد کی حیات طیبہ عشق مصطفےٰۖ سے عبارت ہے

فیصل آباد (پ ر) مولانا سردار احمد محدث اعظم پاکستان رحمتہ اللہ علیہ کی حیات طیبہ عشق مصطفی ۖ سے عبارت ہے۔آپ رحمتہ اللہ علیہ ظلمت اور افتراق وانتشار کے گھٹاٹوپ اندھیروں میں مینارہ نور تھے۔آپ رحمتہ اللہ علیہ نے تحریک پاکستان کی کامیابی کے لیے تن من دھن کی قربانی دینے کا مشن ہر خاص وعام کو دیا۔ان خیالات کا اظہارپی ایس ٹی کے ڈویژنل صدر پروفیسر پیر محمدآصف رضا قادری نے محدث اعظم پاکستان رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کی تقریب سے ملک پور میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حضرت مولانا محمد سرداراحمد رحمتہ اللہ علیہ علم کا سمندر تھے۔ تحریک پاکستان میں برصغیر کے جن علماومشائخ نے انتہائی موثر اور فعال کردار ادا کیا ان میں محدث اعظم رحمتہ اللہ علیہ کا نام بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو روحانی غذا سمجھتے تھے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ نے اکتساب فیض مفتی اعظم ہند مصطفی رضا خاں رحمتہ اللہ علیہ اورصدرا لشریعہ امجد علی رحمتہ اللہ علیہ سے حاصل کیا۔حُسن اخلاق، بھائی چارہ اور رواداری جیسی صفات آپ رحمتہ اللہ علیہ کی عملی زندگی میں ہمیشہ عیاں رہیں۔آپ رحمتہ اللہ علیہ کو اُصول فقہ،منطق اور فلسفہ کے ادق مسائل پر جاندار انداز میں تبصرہ کرنے کی مہارت حاصل تھی۔ محد ث اعظم رحمتہ اللہ علیہ ایک مثالی استاد تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں