فیصل آباد (پ ر) معروف عالم دین ممتاز مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل سے ان کی رہائش گاہ پرچیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی ملاقات۔سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹ اور جعلی پروپیگنڈے کے فروغ کے بڑھتے ہوئے رحجان کے خاتمے کیلئے علماء کردار ادا کریں سوشل میڈیا کا منفی استعمال ایک دوسرے کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے رحجان کوختم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ملاقات میں پیر جی خالد محمود قاسمی الحاج محمد اسماعیل مولانا ابراہیم عبداللہ نثار احمد بھی شریک تھے۔معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے کہا نوجوانوں کے ذہنوں کو زہر آلودہ کیا جارہا ہے ہمیںسوچنا چاہئے کہ ہم کس راہ پر چل پڑے ہیں یہ لمحہ گہرے غور و فکر کا تقاضاکرتا ہے اس وقت سوشل میڈیا میں منفی پروپیگنڈے کو فروغ دیا جارہا ہے ہماری افواج شہداء کے خاندان اور تمام مذہبی اورسیاسی رہنماؤں کی دل آزاری کی جارہی ہے۔ چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سنجیدہ حلقوں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی قیادت کو اس پر غور کرنا ہو گا۔
