18

مولانا عبدالشکور جامع مسجد اہلحدیث میں تجلیات رمضان پر خطابات کرینگے

سمندری (بیوروچیف) تجلیات رمضان المبارک پر روشنی ڈالنے کیلئے انجمن اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس کے زیراہتمام مر کزی جامع مسجد اہلحدیث نہر بازار سمندری میں جمعةالمبارک کے خطبات میں فرائض عظیم سکالر حضرت مولا نا عبدالشکور لدھیانوی ادا کر یں گے پہلہ جمعة المبارک رمضان کریم کے عنوان پر خطاب کیا’ دوسرا جمعة المبارک انفاق فی سبیل اللہ ، تیسرا جمعة المبارک ، تھام لیں دامن رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا، چوتھے جمعة المبارک سب قدرتیں رب العلمین کی ، اور پانچویں جمعة المبارک کا خطبہ مقام دعا ء کے عنوان پر خصوصی خطاب کر یں گے یاد رہے کہ مر کزی جامع مسجد اہلحدیث نہر بازار سمندری رمضان المبارک کے جمعة المبارک کے خطبات کے موقع پر تمام مکاتب فکر کے افراد بلا تفریق خطبات سن کر اپنے ایمان کو جلا بخشتے ہیں مزید براں انجمن اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس کی جانب سے خواتین کیلئے خصوصی طور پر پردے کا انتظام کیا جاتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں