کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغان وزیر خارجہ مولوی امیر متقی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے دورہ کابل کے مثبت اثرات ہونگے،مولانا کا سیاسی میدان میں اہم کردار ہے۔تفصیل کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے انکے دورہ کابل میں افغانستان کے نائب صدر مولوی عبدالکبیر کی ملاقات ہوئی ہے ۔ افغان وزیر خارجہ مولوی امیر متقی ، مولوی عبد الطیف منصور ودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی و عالمی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر ملا امیر خان متقی کا کہناتھا مولانا فضل الرحمان علمی اور سیاسی شخصیت ہیں۔ مولانا کا سیاسی میدان میں اہم رول ہے۔ملا امیر خان متقی نے کہا وہ پاکستان کے موقف سے ہماری قیادت کو آگاہ کریں گے ۔افغانستان کے پیغام کو پاکستانی حکام تک پہنچائیں گے۔
