معروف اداکارہ مومنہ اقبال اپنی شادی اور ملک میں بڑھتی ہوئی طلاقوں پر بات کرتے ہوئے ٹی وی شو کے درمیان آبدیدہ ہوگئیں۔مومنہ اقبال اپنے والدین کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے اس وقت آبدیدہ ہوگئیں جب انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ ان کے ہونے والے شریک سفر میں ان کے والد جیسی خوبیاں ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ وہ ان کی والدہ کی ہر چھوٹی سے چھوٹی بات کا خیال رکھتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ان کے والد کو بھی ایسا ہی داماد ملے جیسے وہ خود ہیں۔ پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے طلاق کے بعد ایک دوسرے پر تنقید کرنے والی شخصیات اور عام افراد کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے کیوں کہ طلاق سے قبل ان دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ اچھا وقت گزارا ہوتا ہے ۔ اس وقت وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ انہوں نے بہت سارا وقت ساتھ گزارا تھا۔
