32

موٹرسائیکل خریدنے کیلئے جانیوالے کولوٹ لیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی)تھانہ صدر میں 17سالہ سلیمان میانی ولد نصر اللہ سکنہ کوکار نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں موٹرسائیکل خریدنے کیلئے جا رہا تھا کہ کڑی میانی میں لنک نہر پر پہنچا تو 8 مسلح ملزمان نے مجھے روکا اور مجھ سے ایک لاکھ 20ہزار روپے کی رقم اور میرا موبائل فون مجھ سے زبردستی چھین لیا ‘ اس دوران مزاحمت پر ملزمان نے مجھے پستول کے بٹ اور آہنی مکا مار کر زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ‘زخمی سلیمان میانی کو سول ہسپتال ڈیرہ داخل کرا دیا گیا ہے’ تھانہ صدر میں سلیمان میانی نے اس واقعہ کی دعویداری عبداللہ ‘ سلام ‘ عارف ‘ایوب اقوام میانی سکنائے کوکار سمیت دیگر 4 نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرا دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں