26

موٹرسائیکل سوار 2 افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

گوجرہ (نامہ نگار)موٹر سائیکل سوار دوافراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو شدید زخمی کردیا. معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 300 ج ب کے ساجد علی نے جھنگ روڈ بہار کالونی میں دودھ دہی کی دکان بنا رکھی ہے جو حسب معمول اپنی دکان پر بیٹھا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سواردو نامعلوم افراد آگئے اور اسکی دکان میں گھس کر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے شدید زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال گوجرہ شفٹ کیا گیا جہاں سے مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں