39

موٹروے پرخوفناک حادثہ ‘ 13 افراد جاں بحق ‘ 20 زخمی

رحیم یار خان(نامہ گار)رحیم یار خان میں موٹر وے ایم 5 پر مسافر بس، وین اور جیپ میں ٹکر کے نتیجے میں13افراد جاں بحق اور20سے زائد زخمی ہوگئے ۔موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ موٹر وے ایم5پر رکن پور کے قریب مسافر وین کا ٹائر پھٹ جانے کے باعث پیش آیا ،مسافر وین کے زخمیوں کو بچانے کی کوشش جا رہی تھی کہ پیچھے سے آنے والی مسافر بس وین سے ٹکرا گئی جبکہ بس کے پیچھے آنے والی جیپ بس سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں13افراد جاں بحق اور20سے زئد افراد زخمی ہوگئے ۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں