30

موٹروے پر ڈرائیور کونیند آنے سے ویگن ٹرک سے ٹکرا گئی

جڑانوالہ(نامہ نگار)ڈرائیور کو اونگھ آنے پر مسافر وین ٹرک کیساتھ ٹکرانے کے باعث ایک شخص زخمی ہو گیا،حالت نازک’سیدوالا انٹرچینج جڑانوالہ فیصل آباد موٹر وے پر اونگھ آنے پر مسافر وین آگے جانیوالے ٹرک کیساتھ جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں ایک شخص اکرام الحق ساکن لاہور زخمی ہو گیا اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ہونیوالے شخص کو طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا مگر تشویشناک حالت کے پیش نظر فیصل آباد ریفر کر دیا گیا جہاں اسکی حالت مخدوش بتائی جاتی ہے ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو اونگھ آنے پر پیش آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں