چنیوٹ(نامہ نگار)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ایم فور سیکٹر ون،سیکٹر ایم فور میں سیکٹر کمانڈر موٹرویپولیس جاوید اقبال چدھڑ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں ایم فور سیکٹر کے ڈی ایس پیز، سٹاف آفیسر مہر صغیر علی، افسر تعلقات عامہ محمد عثمان شبیر، سیکٹر افسران اور سٹاف نے شرکت کی۔ سیکٹر کمانڈر جاوید اقبال چدھڑ کی خدمات حال ہی میں موٹروے پولیس سے پنجاب پولیس کو تفویض کی گئی ہیں۔ افسران اور سٹاف نے سیکٹر کمانڈرکی موٹروے پولیس میں خدمات کو سراہا اور نئی تعیناتی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
