گوجرہ(نامہ نگار)عوام کومحفوظ سفری سہولیات کی فراہمی اورشاہر اہوں کومحفوظ بنانااولین ترجیح ہے ۔موٹر وے پرگاڑیوں میں نصب گیس سلنڈروالی گاڑیوں کے خلاف مہم کا آغاز کر دیاگیا۔انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود کے ویژن کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید اور سیکٹر کمانڈر جاوید اقبال چدھڑ کے حکم کے مطابق جن مسافر بردار گاڑیوں میںLPG یا CNG سلنڈر نصب ہیں ان کے خلاف مہم جا ری ہے۔ اس طرح کی گاڑیوں کو بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ موٹروے سے آؤٹ بھی کروایا جا رہا ہے۔
33